یوکرین میں امن معاہدے کی امید باقی، روسی صدر کا اہم بیان

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ولادی ووستوک میں کہا کہ یوکرین تنازع کا سفارتی حل ممکن ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان رابطے جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یوکرین میں امن معاہدے کی امید باقی، روسی صدر کا اہم بیان

ولادی ووستوک: (رائیٹ ناؤ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع کا پرامن حل ممکن ہے۔ انہوں نے ایسٹرن اکنامک فورم میں کہا کہ بنیادی معاہدہ روس اور یوکرین کو کرنا ہوگا۔ دیگر ممالک اس میں معاونت فراہم کرسکتے ہیں۔

صدر پوتن نے کہا کہ سفارت کاری کے ذریعے یوکرین تنازع حل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے ان ممالک کا شکریہ ادا کیا جو اس مسئلے کے حل میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

روسی صدر نے بتایا کہ روس اور یوکرین کے درمیان رابطے مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔ یہ رابطے سکیورٹی اداروں کے ذریعے جاری ہیں۔

صدر پوتن نے روسی تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے کہا کہ فضائی دفاعی نظام کو مزید مضبوط کرنا ضروری ہے۔ روسی کاروباری اداروں نے تنصیبات کے تحفظ پر سرمایہ کاری شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ دو رات قبل یوکرینی فورسز نے روس کی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں