امریکی آرمی سیکریٹری ڈین ڈرسکول نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ تنازعہ کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی آرمی سیکریٹری ڈین ڈرسکول نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ طویل تنازعہ کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ استعفیٰ وائٹ ہاؤس کو بھیج دیا گیا ہے، تاہم اس کی منظوری کی تصدیق نہیں ہوئی۔
ڈرِسکول کی تقرری فروری 2025 میں ہوئی تھی اور وہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔ استعفیٰ کے وقت ڈرسکول نے فوجی تیاریوں میں رکاوٹوں پر تشویش ظاہر کی تھی۔
ریپبلکن رکن کانگریس پیٹ ہیریگن نے ڈرسکول کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ وہ فوری تبدیلی کے حامی تھے۔ وائٹ ہاؤس نے بھی ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ ڈرسکول نے بڑی دفاعی کمپنیوں پر بھی سخت تنقید کی تھی اور ان پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے فوج کو جدید بنانے پر بھی زور دیا تھا۔
ڈرِسکول نے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا، جو ایک امریکی آرمی سیکریٹری کے لیے غیر معمولی سفارتی کردار تھا۔















