بلوچستان میں سریاب تا کچلاک ریلوے منصوبہ 3 ارب روپے کی لاگت سے 120 دنوں میں مکمل کر لیا گیا۔ یہ منصوبہ وزیراعظم کے وژن کی عملی تعبیر ہے۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) بلوچستان میں سریاب تا کچلاک ریلوے منصوبہ 3 ارب روپے کی لاگت سے 120 دنوں میں مکمل ہو گیا ہے۔ منصوبہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت پاکستان ریلوے اور حکومتِ بلوچستان کے اشتراک سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔
32 کلومیٹر طویل سریاب تا کچلاک ریلوے ٹریک کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے ساتھ، ٹریک کے پشتوں کو محفوظ بنایا گیا۔ سریاب اور کچلاک ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا گیا، جبکہ نئے ٹرن ٹیبلز نصب کیے گئے ہیں۔
شیخ ماندا اور بلیلی ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے ساتھ، G.O.R ہالٹ اسٹیشن کی تعمیرِ نو کی گئی۔ سولرائزیشن، برقی کام، نئے فرنیچر اور بینچز کی تنصیب مکمل کی گئی ہے۔
انشاء اللہ جلد جناح پیپلز ٹرین اس نئے روٹ پر چلائی جائے گی۔ اس سے بلوچستان کے عوام کو بہتر سفری سہولیات اور جدید ریلوے رابطہ میسر ہوگا۔ وزیراعظم کا وژن بلوچستان کی ترقی کی عملی تعبیر ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جدید سفری سہولیات کی فراہمی پاکستان ریلوے کی ترجیحات میں شامل ہے۔














