حکومت نے عمران خان پر تشدد اور قید تنہائی کے الزامات کو منفی پروپیگنڈا قرار دے کر مسترد کر دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے متعلق غیر ملکی میڈیا رپورٹس کو منفی پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق عمران خان عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کے نتیجے میں قید ہیں۔
حکومت نے عمران خان کو قید تنہائی، تشدد یا بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا۔ انہیں جیل قوانین کے مطابق ملاقات، ٹیلی فون، اور دیگر سہولیات کی اجازت ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق عمران خان کو علیحدہ کمپاؤنڈ میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں مناسب غذائی سہولیات اور دیگر سہولیات بھی حاصل ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کے اہل خانہ سے ملاقاتوں کے دعوے بھی حکومت نے مسترد کر دیے ہیں۔ قید کے دوران 900 سے زائد افراد نے ملاقات کی، جن میں وکلا اور سیاسی نمائندگان بھی شامل تھے۔
حکومت نے زور دیا کہ غیر ملکی میڈیا آئندہ رپورٹنگ میں دستاویزی حقائق کو مدنظر رکھے اور تصدیق شدہ جیل و طبی ریکارڈ کو سیاسی الزامات سے الگ رکھے۔













