ویانا میں مصری ملکہ کا قیمتی ہار چوری، پولیس کی مشتبہ افراد کی تلاش جاری

ویانا کے عجائب گھر سے مصری ملکہ کا قیمتی ہار چوری ہوگیا۔ پولیس نے مشتبہ چوروں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ویانا میں مصری ملکہ کا قیمتی ہار چوری، پولیس کی مشتبہ افراد کی تلاش جاری

ویانا: (رائیٹ ناؤ نیوز) مصری شاہی خاندان کا قیمتی ہار ویانا کے ایک عجائب گھر سے چوری ہوگیا۔ آسٹریا کی پولیس نے 2 مشتبہ چوروں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ ہار میوزیم آف اپلائیڈ آرٹس میں زیورات کی نمائش میں رکھا گیا تھا۔ مشتبہ چور ٹکٹ لے کر عجائب گھر میں داخل ہوئے اور ہتھوڑے سے شوکیس توڑ کر ہار لے گئے۔

پولیس کے مطابق واردات کے وقت دیگر افراد بھی موجود تھے لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔ پولیس نے شہریوں سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ یہ واردات جرائم گروہ کے کہنے پر کی گئی۔ واردات کے بعد میوزیم نے نمائش کو عارضی طور پر بند کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یورپ میں حالیہ عرصے میں قیمتی نوادرات کی چوری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ اکتوبر میں پیرس کے لوور میوزیم میں بھی زیورات چوری ہوئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں