کرشمہ تنا نے ماں بننے کے بعد صحتیابی کا سفر مداحوں سے شیئر کردیا

کرشمہ تنا نے ماں بننے کے بعد اپنی صحت کی بحالی کے سفر کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا، جس میں ان کے روزمرہ معمولات شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کرشمہ تنا نے ماں بننے کے بعد صحتیابی کا سفر مداحوں سے شیئر کردیا

ممبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) بھارتی اداکارہ کرشمہ تنا نے ماں بننے کے بعد اپنی صحت کی بحالی کے سفر کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ کرشمہ تنا نے اپنے معمولات اور تجربات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

کرشمہ اور ان کے شوہر ورون بنگیرا کے ہاں 29 جولائی کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اداکارہ نے اس کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے پوسٹ پارٹم تجربات شیئر کیے ہیں۔

کرشمہ تنا نے بتایا کہ ان کا دن اب اچھی غذا، بچے کی بھوک کا خیال رکھنے اور جسم کی صحتیابی میں گزرتا ہے۔ وہ جسم میں پانی کی مقدار برقرار رکھنے کیلئے سونف، زیرہ اور اجوائن کے مشروبات استعمال کرتی ہیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ گرم پانی میں شتاوری پاؤڈر استعمال کرتی ہیں، جو بچے کی فیڈ کی پیداوار میں معاون ہے۔ کمردرد کیلئے کھانے والی گوند جبکہ ہاضمے کے مسائل کیلئے مکھواس استعمال کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ کرشمہ نے بریسٹ پمپنگ کے تجربے پر بھی بات کی اور کہا کہ درست سائز کا بریسٹ پمپ فلینج آرام دہ پمپنگ کیلئے اہم ہے۔ انہوں نے اپنا الیکٹرک بریسٹ پمپ بھی مداحوں کو دکھایا۔

دیگر متعلقہ خبریں