بنگلور میں سگریٹ کے دھوئیں سے تنگ خاتون کا استعفیٰ سوشل میڈیا پر وائرل

بنگلور کی جھانوی چاوڈا نے سگریٹ کے دھوئیں سے تنگ آکر نوکری چھوڑی، استعفیٰ وائرل ہونے پر دفتر کے ماحول پر نئی بحث چھڑ گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلور میں سگریٹ کے دھوئیں سے تنگ خاتون کا استعفیٰ سوشل میڈیا پر وائرل

بنگلور: (رائیٹ ناؤ نیوز) بنگلور کی جھانوی چاوڈا نے دفتر میں سگریٹ کے دھوئیں سے تنگ آکر نوکری چھوڑ دی۔ انہوں نے اپنے استعفے کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جو تیزی سے وائرل ہوگیا۔

جھانوی نے بتایا کہ دفتر میں کچھ لوگ پینٹری میں سگریٹ پیتے تھے، جس سے دھواں ان کی لابی تک پہنچ جاتا تھا۔ اس پوسٹ کو پچاس لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

جھانوی نے ماسک پہن کر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول سے مطابقت نہ ہونے کی وجہ سے نوکری چھوڑنا ہی بہتر سمجھا۔

سوشل میڈیا پر جھانوی کے فیصلے کو سراہا گیا، کچھ صارفین نے کہا کہ صحت کو نظرانداز کرکے نوکری نہیں کرنی چاہیے۔ اس پر نئی بحث بھی چھڑ گئی کہ دوسروں کی عادت سے کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ جھانوی کے استعفے نے دفتر کے ماحول اور سگریٹ کے دھوئیں پر سنجیدہ بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی صارفین نے اپنے تجربات بھی شیئر کیے جہاں انہیں بھی ایسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دیگر متعلقہ خبریں