امیتابھ بچن نے شادی شدہ مردوں کو مشورہ دیا کہ بیگم کے سامنے فوراً غلطی مان لیں۔ ان کے اس مشورے کو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالی وڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے شادی شدہ مردوں کو دوران شو مشورہ دیا ہے کہ بیگم کے سامنے فوراً اپنی غلطی مان لیں۔ انہوں نے کہا کہ غلطی تسلیم نہ کرنے پر بیلن چلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
امیتابھ بچن نے اپنے شو میں شادی شدہ زندگی کے تجربات کے بارے میں بات کرتے ہوئے شوہروں کو احتیاطی تدابیر بتائیں۔ ان کے مطابق سکون کا راز بیوی کے سامنے فوراً غلطی ماننے میں ہے۔
اداکار نے کہا کہ اگر بیوی غصے میں ہو یا کسی تنازع کی صورت بن جائے تو شوہروں کے لیے یہ عقل مندی ہوگی کہ وہ بحث نہ کریں اور خاموشی سے اپنی غلطی مان لیں۔
امیتابھ نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر شوہر نے اپنی غلطی نہ مانی تو ‘جوتے، چپل اور بیلن’ چلنے کا خطرہ ہوتا ہے، اس لیے خاموشی میں ہی عافیت ہے۔
یاد رہے کہ امیتابھ بچن کے اس مشورے کو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور لوگوں نے اسے دلچسپ پایا۔















