ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں نوجوانوں کے کردار اور تجزیاتی صلاحیتوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتحال اور پاکستان کے سکیورٹی تناظر پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے نوجوانوں میں تعلیم، ہنر کی ترقی اور کاروباری صلاحیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تجزیاتی صلاحیتوں کے استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے متاثرہ دنیا میں نوجوانوں کے بامعنی کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے حقائق پر مبنی تجزیے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان میں اپنے تجربات کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کی کشادہ دلی کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان میں موجود مواقع کا اعتراف کیا۔
یاد رہے کہ ہارورڈ بزنس اسکول کا یہ وفد مختلف ممالک کے طلبہ پر مشتمل تھا جو پاکستان کے دورے پر تھا۔














