پراٹھا بناتے وقت کچن میں دھواں بھرنے سے بچنے کے آسان طریقے: گھی کا استعمال کیسے کم کریں

پراٹھے بناتے وقت کچن میں دھواں بھرنے سے بچنے کے لیے توے کو زیادہ گرم نہ کریں اور ایگزاسٹ فین استعمال کریں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پراٹھا بناتے وقت کچن میں دھواں بھرنے سے بچنے کے آسان طریقے: گھی کا استعمال کیسے کم کریں

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) گھروں میں پراٹھے بناتے وقت باورچی خانے میں اکثر دھواں بھر جاتا ہے۔ اس کی وجہ زیادہ گرم توا اور تیل یا گھی کا زیادہ استعمال ہے۔

پراٹھے بناتے وقت دھواں بھرنے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ چند چھوٹی باتوں کا خیال رکھا جائے۔ سب سے پہلے توے کو زیادہ گرم نہ کریں تاکہ دھواں کم نکلے۔

پراٹھا بناتے وقت گھی یا تیل براہ راست توے پر ڈالنے سے بچیں۔ پہلے پراٹھا توے پر رکھیں اور پھر گھی یا تیل لگائیں۔

پراٹھے پر گھی یا تیل لگانے کے لیے چمچ کے بجائے برش کا استعمال کریں۔ اس سے تیل کی مقدار کم ہو جائے گی اور دھواں کم ہوگا۔

یاد رہے کہ پراٹھے بناتے وقت کچن میں ایگزاسٹ فین یا چمنی کا استعمال بھی دھواں کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں