ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امریکی تاریخ کا عظیم ترین صدر قرار دیا، سابق صدور پر تنقید

صدر ٹرمپ نے امریکی صدور کی فہرست جاری کرتے ہوئے خود کو عظیم ترین صدر قرار دیا، جبکہ بائیڈن اور اوباما کو ناکام کہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امریکی تاریخ کا عظیم ترین صدر قرار دیا، سابق صدور پر تنقید

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں خود کو امریکا کا عظیم ترین صدر قرار دیا ہے۔ انہوں نے امریکی صدور کی ایک فہرست جاری کی جس میں انہوں نے خود کو سب سے اوپر رکھا۔

ٹرمپ نے سابق صدور ابراہام لنکن، جارج واشنگٹن اور ایف ڈی روزویلٹ کو عظیم صدور کی فہرست میں شامل کیا۔ مزید یہ کہ ٹی روزویلٹ اور کلیولینڈ جیسے صدور کو قریب ترین عظیم قرار دیا۔

انہوں نے سابق صدر کلنٹن سمیت 12 صدور کو اوسط کے درجے میں رکھا۔ ٹرمپ نے بائیڈن، اوباما، کارٹر، گرانٹ اور ہارڈنگ کو ناکام صدور کی کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے اس دعوے پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محض سیاسی بیان بازی ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کی صدارت کے دور میں بھی وہ کئی بار اس طرح کے متنازع بیانات دے چکے ہیں، جو میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے۔

دیگر متعلقہ خبریں