امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز نے 6 ہزار بجلی کے جھٹکے دینے والے دستانوں کی خریداری کا معاہدہ منظور کیا۔ سینیٹرز نے نظرثانی کا مطالبہ کیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے گرفتاریوں اور ہجوم پر قابو پانے کے لیے بجلی کے جھٹکے دینے والے دستانوں کی خریداری کا معاہدہ منظور کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت 6 ہزار دستانے 16.7 ملین ڈالر میں خریدے جائیں گے۔
وفاقی ریکارڈ کے مطابق یہ معاہدہ کینٹکی کی کمپنی Compliant Technologies LLC کو دیا گیا ہے، جو برقی کنٹرول آلات تیار کرتی ہے۔ اس میں دستانوں کے ساتھ دیگر آلات، تکنیکی معاونت اور خدمات بھی شامل ہیں۔
اس معاہدے کی وجہ سے امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ڈیموکریٹ سینیٹرز نے اس خریداری پر سوالات اٹھاتے ہوئے نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ دستانے گرفتاریوں اور ہنگامی حالات میں استعمال کیے جائیں گے۔ ان کی خریداری ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے تناظر میں ہوئی ہے۔
شہری حقوق کے کارکنوں نے بھی اس معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے آلات کے غلط استعمال کا امکان موجود ہے۔















