نیپال چین سرحد پر سیلاب کی وجہ سے 98 افراد ہلاک اور 484 سیاح لاپتہ ہیں۔ نیپال کے وزیراعظم نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ چین نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
کھٹمنڈو: (رائیٹ ناؤ نیوز) نیپال اور چین کی سرحد پر اچانک سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ اس واقعے میں 98 افراد ہلاک اور 484 سیاح لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں کئی بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔
سیلاب سے 19 پل اور 40 کلومیٹر سڑکیں متاثر ہوئیں جبکہ نیپال میں 95 اور چین میں 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ 391 غیر ملکی سیاح لاپتہ ہیں جن میں بھارتی، امریکی اور برطانوی شہری شامل ہیں۔
نیپال کے وزیراعظم آفس نے بتایا کہ لاشوں کی شناخت ہونا باقی ہے جبکہ 85 سکیورٹی اہلکار بھی لاپتہ ہیں۔ چین کے صدر نے لاپتہ افراد کی تلاش کی ہدایت کی ہے۔
سیلابی ریلے کی وڈیوز میں درجنوں افراد کو بہتے دیکھا گیا ہے۔ نیپال کی وزارت سیاحت کے مطابق مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ بھارت کے وزیراعظم نے نیپال کو امداد کی پیشکش کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھی نیپال چین سرحد پر سیلاب آیا تھا جس میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس بار سیلاب کی وجہ ممکنہ زلزلہ بتایا گیا ہے۔















