چین میں رئیل اسٹیٹ کمپنی کے مالک کو عمر قید اور ایک ارب ڈالرز سے زائد جرمانہ

چین کی عدالت نے چائنا ایور گرینڈ گروپ کے بانی کو عمر قید اور بھاری جرمانہ عائد کیا۔ کمپنی کے دیوالیہ ہونے سے معیشت کو دھچکا لگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں رئیل اسٹیٹ کمپنی کے مالک کو عمر قید، ایک ارب ڈالرز سے زائد جرمانہ

شینزن: (رائیٹ ناؤ نیوز) چینی عدالت نے چائنا ایور گرینڈ گروپ کے بانی ہوئی کا یان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ انہیں ایک ارب 31 کروڑ ڈالرز جرمانے کی سزا بھی دی گئی ہے۔

ہوئی کا یان نے اپریل 2026 میں 8 الزامات میں جرم قبول کیا۔ ان پر فنڈز کے غلط استعمال اور رشوت سمیت دیگر الزامات تھے۔

چینی عدالت نے ہوئی کا یان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا۔ کمپنی کے 5 اعلیٰ عہدیداروں کو بھی 6 تا 18 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

ایور گرینڈ، جو کبھی چین کی سب سے بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی تھی، 2023 میں دیوالیہ ہوئی۔ اس کے دیوالیہ ہونے سے معیشت اور مالیاتی مارکیٹس کو دھچکا لگا۔

یاد رہے کہ چین کی انتظامیہ نے کمپنی کے دیوالیہ ہونے کے بعد ہوئی کا یان کو حراست میں لیا تھا۔ عدالت نے 56 افراد کو سزائیں سنائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں