برازیل کے سابق فٹبالر رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ، ترک پارلیمنٹیرین علی شاہین نے سوشل میڈیا پر خبر دی۔
ریو ڈی جنیرو: (رائیٹ ناؤ نیوز) برازیل کے معروف سابق فٹبالر رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق، ترک پارلیمنٹ کے رکن علی شاہین نے یہ دعویٰ کیا ہے۔
علی شاہین کے مطابق، ساؤ پالو میں مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران انہیں بتایا گیا کہ رابرٹو کارلوس کچھ عرصے سے ان کے رابطے میں تھے۔ انہوں نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا۔
علی شاہین نے سوشل میڈیا پر اس خبر کا تذکرہ کرتے ہوئے رابرٹو کارلوس کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ان کے اہل خانہ کے لیے امن و خوشحالی کی دعا کی۔
یہ خبر برازیل کی مسلم برادری اور اسلامی تنظیموں کے نمائندوں کے لیے اہمیت رکھتی ہے، جو اس موقع پر موجود تھے۔
یاد رہے کہ رابرٹو کارلوس کا شمار فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین لیفٹ بیکس میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ریال میڈرڈ اور ترک کلب فنرباغچے کی نمائندگی کی ہے۔















