چینی راکٹ کی کامیاب لینڈنگ، خلائی تسخیر میں اہم پیشرفت

چینی کمپنی لینڈ اسپیس نے زیوکیو 3 راکٹ کو کامیابی سے زمین پر اتارا، خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی میں اہم پیشرفت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی راکٹ کی کامیاب لینڈنگ، خلائی تسخیر میں اہم پیشرفت

بیجنگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) چین کی نجی کمپنی لینڈ اسپیس نے زیوکیو 3 راکٹ کو زمین کے مدار میں بھیجنے اور کامیاب لینڈنگ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی چینی کمپنی نے زمین کے مدار میں راکٹ لانچ کرنے کے بعد اسے کامیابی سے واپس اتارا ہے۔

چین کی جانب سے یہ پیشرفت 10 جولائی کو سرکاری ادارے چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے لانگ مارچ 10 بی کی کامیابی کے بعد سامنے آئی ہے۔ لانگ مارچ 10 بی نے کچھ بیرونی معاونت کے ساتھ واپسی کی تھی جبکہ زیوکیو 3 نے اپنی لینڈنگ لیگز کی بدولت سیدھا کھڑا ہوا۔

لینڈ اسپیس کے بیان کے مطابق، یہ مشن چین کی خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی کو ظاہر کرتا ہے اور راکٹ کے بار بار استعمال کی تصدیق کرتا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اس مشن سے راکٹ کے ڈیزائن اور قابل انحصار ہونے کی بھی تصدیق ہوتی ہے۔

زیوکیو 3 دیکھنے میں اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ سے ملتا جلتا ہے۔ فالکن 9 نے 2015 میں پہلی بار پرواز کے بعد کامیاب لینڈنگ کی تھی اور اب تک 600 سے زائد بار ایسا کرچکا ہے۔ دونوں راکٹوں میں ایندھن کا فرق موجود ہے، فالکن 9 میں لیکوئیڈ آکسیجن اور راکٹ گریڈ کیروسین استعمال ہوتا ہے جبکہ زیوکیو 3 میں لیکوئیڈ آکسیجن اور سیال میتھین استعمال کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ راکٹ شمال مغربی چین کے ڈونگ فینگ کمرشل اسپیس زون سے لانچ کیا گیا تھا اور یہ اس راکٹ کی پرواز کی دوسری آزمائش تھی۔ اس کامیاب لینڈنگ سے چین کے راکٹ کو بار بار استعمال کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں