حکومت کا ریٹیلر اسکیم ایپ لانچ، تاجروں کے لئے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کا موقع

حکومت کا ریٹیلر اسکیم ایپ کا آغاز، لاکھوں تاجر ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گے۔ ایپ ستمبر تک مقامی زبانوں میں دستیاب ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کا ریٹیلر اسکیم ایپ لانچ، تاجروں کے لئے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کا موقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) حکومت نے تاجروں کے لئے ریٹیلر اسکیم ایپ کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ایپ کے باقاعدہ اجرا کا اعلان کیا۔

بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ یہ ایپ تاجروں کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے۔ یہ ان دکانداروں کے لئے بھی ہے جو ابھی تک ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ اس اسکیم کی مدد سے پوائنٹ آف سیلز سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ چھوٹے دکانداروں کو کم از کم 25 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔

بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ ایپ میں رجسٹرڈ دکانداروں کی سیل پر ایک فیصد ٹیکس ہوگا۔ اسکیم کامیاب ہونے سے سیلری کلاس پر بوجھ کم ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت سیلری کلاس کے لئے بھی ٹیکس ریٹرن فارم کو سادہ بنا رہی ہے۔ یہ اقدام لاکھوں تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا ذریعہ بنے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں