پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ کا نیا ریکارڈ، 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی برآمدات

پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ، جولائی 2026 میں 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق یہ رحجان 5 ارب ڈالر تک جا سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ کا نیا ریکارڈ، 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی برآمدات

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں پاکستان سے 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹ ہوئی۔ آئی ٹی ایکسپورٹ میں سالانہ بنیاد پر 18 فیصد اور ماہانہ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران ماہانہ 400 ملین ڈالر سے زائد کی آئی ٹی ایکسپورٹ کا تسلسل برقرار رہا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 5 ارب ڈالر کی حد عبور کر سکتی ہیں۔ پچھلے مالی سال میں پاکستان نے پونے 5 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کی تھیں۔

یاد رہے کہ مالی سال 26-2025 میں فری لانسرز نے پونے 2 ارب ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹ کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں