اماراتی وزارت دفاع نے ایران کے میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔ حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا، لیکن سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات: (رائیٹ ناؤ نیوز) متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے 2 بیلسٹک میزائل داغے۔ ایک میزائل سمندر میں اور دوسرا ساحل کے نزدیک زمین پر گرا۔
اماراتی وزارت دفاع کے مطابق دونوں میزائلوں کے گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں کا سراغ لگایا۔
حکام نے شہریوں کو ممکنہ میزائل خطرے کے حوالے سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دفاعی ادارے نے کہا کہ افواج ہائی الرٹ پر ہیں اور ملک کی سلامتی کے لیے ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
یاد رہے کہ 13 اگست کو بھی متحدہ عرب امارات نے ایران پر آبنائے ہرمز میں ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے بحری جہازوں پر حملے کے الزامات عائد کیے تھے۔















