یو ایس ایس ابراہم لنکن کا کامیاب مشن، امریکی بحریہ نے طیارہ بردار جہاز کی واپسی کا اعلان کیا ہے، جو طے شدہ منصوبے کے مطابق ہوگی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا نے یو ایس ایس ابراہم لنکن کو مشن مکمل ہونے کے بعد وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی بحریہ نے بتایا کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن نے کامیابی سے مشن مکمل کیا اور جہاز جلد امریکا واپس آئے گا۔
امریکی وزیرِ بحریہ نے کہا کہ مشن کے دوران ذہنی صحت کے کیسز کا علاج ہوا، لیکن کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی۔ امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ طیارہ بردار جہاز کی واپسی طے شدہ منصوبے کے مطابق ہوگی۔
امریکی بحریہ کے مطابق طیارہ بردار جہاز کی واپسی کے حوالے سے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے۔ اہمیت کے پیش نظر یہ واپسی جلد از جلد عمل میں لائی جائے گی۔
یہ فیصلہ امریکا کے بحری شیڈول کے مطابق کیا گیا ہے، جو خطے میں امریکی موجودگی کو منظم کرنے کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن گذشتہ سال نومبر میں کیلیفورنیا سے بحیرہ جنوبی چین کے لیے روانہ ہوا تھا، اور پھر اسے مشرق وسطیٰ بھیجا گیا تھا۔ اس کی تعیناتی میں بارہا توسیع کی گئی تھی۔














