ایران کی شرائط میں تبدیلی، مذاکرات میں مشکلات برقرار

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران شرائط بدل رہا ہے، جس سے مذاکرات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی شرائط میں تبدیلی، وائٹ ہاؤس کی مذاکراتی مشکلات

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران ہمارا مؤقف جانتا ہے، مگر وہ مسلسل شرائط تبدیل کر رہا ہے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق ایران کے مختلف دھڑوں کے درمیان شدید اختلافات ہیں۔ ایران کے ایک دھڑے کے ساتھ ہونے والا معاہدہ دیگر دھڑوں کی منظوری کے بغیر مؤثر نہیں ہو سکتا۔

تہران کے ساتھ مذاکرات میں تعطل کی بڑی وجہ ایران کے حکومتی ڈھانچے میں تقسیم ہے۔ اہم سوال یہ ہے کہ آیا ایران مذاکرات اور معاہدے پر آمادہ ہے یا نہیں۔

امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے کوئی نئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ موجودہ جنگ بندی پیر کو ختم ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں حکومتی دھڑوں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں