روزانہ ایک گلاس جوس ڈپریشن کم کرنے میں مددگار، برطانوی تحقیق

برطانوی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک گلاس جوس پینے سے ڈپریشن کی شدت میں کمی آ سکتی ہے، مگر ذہنی صحت کے مسائل کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روزانہ ایک گلاس جوس ڈپریشن کم کرنے میں مددگار، برطانوی تحقیق

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) برطانوی طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک گلاس پھلوں کا جوس پینے سے ڈپریشن کی شدت میں کمی آ سکتی ہے۔ نیوکاسل یونیورسٹی کی تحقیق میں 42 افراد کی غذائی عادات کا مطالعہ کیا گیا۔

محققین نے افراد کو تین گروپوں میں تقسیم کیا اور چار ہفتوں تک ان کی خوراک میں تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔ ایک گروپ کو معمول کی خوراک دی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو روزانہ پھلوں اور سبزیوں کے پانچ حصے کھانے کی ترغیب دی گئی۔

تیسرے گروپ کو پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ روزانہ ایک گلاس جوس پینے کو کہا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جوس پینے والوں کا موڈ بہتر ہوا اور ذہنی تناؤ کم ہوا۔

ماہرین نے کہا کہ پھلوں کا جوس پینا آسان اور سستا طریقہ ہے جو جسمانی غذائی ہدف کے ساتھ ذہنی سکون بھی فراہم کرتا ہے۔ تاہم ذہنی صحت کے مسائل کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ڈپریشن ایک پیچیدہ بیماری ہے اور غذا کو اس کا مکمل علاج نہیں کہا جا سکتا۔ مسلسل ذہنی دباؤ کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں