فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک مسلسل نویں سال قرار، مگر انڈونیشیا خود کو سب سے زیادہ خوش سمجھتا ہے۔ دونوں سرویز کے مختلف سوالات نے نتائج میں فرق پیدا کیا۔
عالمی: (رائیٹ ناؤ نیوز) 2026 کی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ویل بیئنگ ریسرچ سینٹر نے گیلپ اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے حل کے نیٹ ورک کے اشتراک سے یہ رپورٹ جاری کی ہے۔
147 ممالک کی درجہ بندی میں فن لینڈ مسلسل نویں سال پہلے نمبر پر ہے۔ آئس لینڈ، ڈنمارک اور کوسٹاریکا بھی نمایاں رہے ہیں۔ کوسٹاریکا کا چوتھے نمبر پر آنا لاطینی امریکہ کے لیے اہم سنگ میل ہے۔
آئیپسوس ہیپی نیس انڈیکس 2026 کے مطابق 85 فیصد انڈونیشین شہری خود کو خوش قرار دیتے ہیں۔ نیدرلینڈز 84 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔ سروے میں 29 ممالک کے اوسط 74 فیصد رہا۔
یہ فرق دونوں سرویز کے سوالات کی نوعیت میں ہے۔ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ زندگی کے مجموعی جائزے پر مبنی ہے، جبکہ آئیپسوس لوگوں کے ذاتی احساسات کو جانچتا ہے۔
واضح رہے کہ فن لینڈ کی مسلسل برتری کا مطلب یہ نہیں کہ وہاں کے لوگ ہر وقت مسکراتے رہتے ہیں۔ سماجی تعلقات، آزادی اور صحت بھی خوشی کے اہم عوامل ہیں۔















