جماعت اسلامی کا شبر زیدی کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس، الزامات کی وضاحت کا مطالبہ

جماعت اسلامی نے شبر زیدی کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا۔ شبر زیدی پر احتجاج دبانے کے الزامات ہیں، وضاحت یا معافی کا مطالبہ کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جماعت اسلامی کا شبر زیدی کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس، الزامات کی وضاحت کا مطالبہ

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) جماعت اسلامی نے شبر زیدی کے خلاف 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ شبر زیدی پر الزام ہے کہ انہوں نے جماعت اسلامی پر اسٹیبلشمنٹ سے پیسے لے کر احتجاج دبانے کا دعویٰ کیا تھا۔

جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکرٹری توفیق الدین صدیقی کی ہدایت پر قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ شبر زیدی نے اب تک اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ان الزامات سے ان کی سیاسی و سماجی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ نوٹس میں شبر زیدی سے ثبوت پیش کرنے یا معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی نے شبر زیدی کو سات روز کی مہلت دی ہے۔ عدم تعمیل کی صورت میں قانونی کارروائی اور ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ شبر زیدی سابق چیئرمین ایف بی آر رہ چکے ہیں۔ ان کے الزامات سے جماعت اسلامی کی دہائیوں پر محیط ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں