چینی کمپنی کا دماغی پیوندکاری میں نیا انقلابی طریقہ، کھوپڑی کھولنے کی ضرورت نہیں

چینی کمپنی اسٹیر میڈ نے دماغی پیوندکاری کا نیا طریقہ پیش کیا ہے جو کھوپڑی کھولے بغیر صرف 10 منٹ میں مکمل کیا جائے گا، تاہم یہ ابھی تجرباتی مرحلے میں ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی کمپنی کا دماغی پیوندکاری میں نیا انقلابی طریقہ، کھوپڑی کھولنے کی ضرورت نہیں

شنگھائی: (رائیٹ ناؤ نیوز) شنگھائی کی چینی کمپنی نے دماغ میں پیوند لگانے کا نیا طریقہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ طریقہ کھوپڑی کھولے بغیر اور صرف 10 منٹ میں مکمل کیا جاسکتا ہے۔

چینی کمپنی اسٹیر میڈ ٹیکنالوجی کے مطابق، یہ آلہ گردن کی رگ کے ذریعے جسم میں داخل ہوگا اور خون کی نالیوں کے ذریعے دماغ تک پہنچایا جائے گا۔ آلہ دماغ کی بافتوں کے بجائے خون کی نالی کی بیرونی دیوار پر نصب ہوگا۔

ڈاکٹر دوان وان رو کے مطابق درمیانے درجے کی مہارت کا ماہرِ جراحی بھی یہ عمل 10 منٹ میں مکمل کرسکتا ہے۔ دیگر طریقوں میں کھوپڑی کھولنے اور برقی آلات نصب کرنے کے لیے 2 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔

اسٹیر میڈ نے گزشتہ سال میں 1.1 ارب یوآن سے زائد سرمایہ حاصل کیا ہے۔ اس سرمایہ کاری میں چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی شراکت بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ یہ ٹیکنالوجی ابھی تجرباتی مرحلے میں ہے اور انسانوں پر اس کے تجربات کا آغاز نہیں ہوا۔ دیگر کمپنیاں بھی خون کی نالیوں کے ذریعے آلات دماغ تک پہنچانے پر کام کر رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں