روس میں آبادی سے خالی ہونے والے علاقے ناقابل قبول، پوتن کا بیان

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے شہری علاقوں کے آبادی سے خالی ہونے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے اور نوجوانوں کو اپنے آبائی علاقوں میں رہنے کی ترغیب دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس میں آبادی سے خالی ہونے والے علاقے ناقابل قبول، پوتن کا بیان

ماسکو: (رائیٹ ناؤ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ملک کے وسیع علاقوں کا آبادی سے خالی ہونا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو اپنے آبائی علاقوں میں رہنے اور کام کرنے کی ترغیب دی ہے۔

صدر پوتن نے شہری منصوبہ بندی کے اجلاس میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کی مدد سے علاقائی ترقی کے لیے متوازن حکمت عملی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 ہزار 160 شہروں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ترقیاتی پروگرام تیار کیا گیا ہے۔

روس میں 75 فیصد آبادی ان شہروں میں رہتی ہے جہاں اقتصادی اور سماجی ترقی کے منصوبے جاری ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد نوجوانوں کو اپنے دیہات میں رہنے کی ترغیب دینا ہے۔

صدر پوتن نے کہا کہ شہروں کی تاریخی اور ثقافتی شناخت محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تعمیرات کو موجودہ شہری ماحول میں شامل کیا جائے۔

واضح رہے کہ روسی صدر نے مشرق بعید اور ٹرانس بائیکال علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں مناسب رہائشی ماحول کی فراہمی ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں