معروف اداکار بین جونز کا 84 سال کی عمر میں انتقال، مداحوں میں غم کی لہر

بین جونز، معروف امریکی اداکار، 84 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی اہلیہ نے ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
معروف اداکار بین جونز کا 84 سال کی عمر میں انتقال، مداحوں میں غم کی لہر

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) ’دیوکس آف ہیزرڈ‘ میں کوٹر ڈیونپورٹ کا کردار ادا کرنے والے اداکار بین جونز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی اہلیہ الما ویئٹر نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی اطلاع دی۔

المام ویئٹر نے بتایا کہ بین جونز کو گھر میں شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا تھا۔ ان کی اہلیہ نے جذباتی پیغام میں کہا کہ بین جونز نے بھرپور زندگی گزاری اور انہیں لوگوں کی محبت ملی۔

بین جونز کے انتقال پر ساتھی اداکار ٹام وپٹ نے بھی سوشل میڈیا پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ٹام وپٹ نے کہا کہ شو نے ایک اہم رکن کھو دیا اور میں نے ایک اچھا دوست۔

بین جونز کے انتقال سے ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہ اپنی مخصوص اداکاری اور کرداروں کی وجہ سے کافی پسند کیے جاتے تھے۔

یاد رہے کہ بین جونز نے ’دیوکس آف ہیزرڈ‘ جیسے مشہور شوز میں کام کیا اور ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں