آئی جی آزاد کشمیر کا کالعدم تنظیم کے خطرناک عزائم کا انکشاف، امن و امان کی صورتحال خطرہ

آئی جی آزاد کشمیر نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کر دیا، عاقب شہید کے اہلخانہ کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی جی آزاد کشمیر کا کالعدم تنظیم کے خطرناک عزائم کا انکشاف، امن و امان کی صورتحال خطرہ

مظفرآباد: (رائیٹ ناؤنیوز) آئی جی آزاد جموں و کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذموم عزائم بے نقاب کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد امن پسندوں نے عاقب شہید کی نعش وصولی کے وقت اہلخانہ کو اغواء کیا۔

یوم شہدائے پولیس کی تقریب میں آئی جی آزاد کشمیر نے بتایا کہ کالعدم تنظیم نے عاقب شہید کے والد سے حقیقت چھپانے کی کوشش کی۔ ان کے مطابق، تنظیم کے کارندے باہر بیٹھ کر کشمیر پولیس کو گالیاں دیتے ہیں۔

آئی جی نے مزید کہا کہ شرپسندوں نے شہید کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں۔ عاقب شہید نے ایمبولینس میں جان دی جبکہ نعش کو چار دن تک روک کر رکھا گیا۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق جانے بغیر پروپیگنڈا کرنے والوں کو سوال ہے کہ کیا ظالم پولیس والا ہے یا ملک کا دفاع کرنے والا؟ زخمی پولیس والے کو ظالم کہنا کہاں کا انصاف ہے۔

واضح رہے کہ کیپٹن (ر) لیاقت نے کہا کہ کالعدم تنظیم کی ریاست مخالف سازش ناکام ہو چکی ہے اور آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال خطرے میں ڈالنا مقصود تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں