آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور کی حویلی ایل اے 17 میں فتح، سرکاری نتیجہ جاری۔
مظفرآباد: (رائیٹ ناؤنیوز) آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں حلقہ ایل اے 17 حویلی سے پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور کامیاب قرار پائے ہیں۔
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے فیصل ممتاز راٹھور کی فتح کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے فارم 27 کے ساتھ نتیجہ جاری کیا ہے، راٹھور نے 33872 ووٹ حاصل کئے۔
مسلم لیگ (ن) کے محسن عزیز نے 32353 ووٹ جبکہ خواجہ طارق سعید نے 12338 ووٹ حاصل کئے۔
پیپلز پارٹی کی حویلی میں فتح پر کارکنان نے جشن منایا اور فیصل راٹھور کے حق میں نعرے لگائے، یہ پارٹی کیلئے اہم سیاسی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی ہدایت پر پولنگ بیگز مظفرآباد لائے گئے تھے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ نتیجہ پہلی یا دوبارہ گنتی سے مرتب ہوا ہے۔













