ایران پالیسی پر ٹرمپ اور وزیر دفاع میں اختلافات کی خبریں جعلی، وائٹ ہاؤس کی تردید

وائٹ ہاؤس نے واشنگٹن پوسٹ کی ایران پالیسی پر اختلافات کی رپورٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے مکمل تردید کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران پالیسی پر ٹرمپ اور وزیر دفاع میں اختلافات کی خبریں جعلی، وائٹ ہاؤس کی تردید

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) وائٹ ہاؤس نے ان رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے درمیان ایران پالیسی پر اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ مکمل طور پر غلط ہے اور ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

کیرولین نے بتایا کہ وہ خود کیمپ ڈیوڈ میں صدر ٹرمپ اور وزیر دفاع کے ساتھ موجود تھیں، اس لیے وہ یقین سے کہہ سکتی ہیں کہ رپورٹ غلط ہے۔

ترجمان کے مطابق وائٹ ہاؤس نے واشنگٹن پوسٹ کو آگاہ کیا تھا کہ اس کی رپورٹ درست نہیں، لیکن پھر بھی خبر شائع کی گئی۔

واضح رہے کہ امریکا کی ایران سے متعلق حکمت عملی اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر امریکی حکومت کے فیصلے عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں