پاکستانی ایندھن بردار جہاز حوثی ناکہ بندی کے باوجود بحیرہ احمر سے بحفاظت گزر گئے، وزارت خارجہ کی وارننگ اہم ثابت ہوئی۔
باب المندب: (رائیٹ ناؤ نیوز) حوثی ملیشیا کی ناکہ بندی کے باوجود دو پاکستانی ایندھن بردار جہاز بحیرہ احمر سے بحفاظت گزر گئے۔ یہ جہاز سعودی عرب سے خام تیل لے کر پاکستان جا رہے تھے۔
عالمی انٹیلی جنس کمپنی ونڈوارڈ نے بتایا کہ افرامیکس کلاس کے ان جہازوں نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈ کیا۔ جہازوں کی ٹریکنگ سسٹم مسلسل آن رہی اور وہ واپس پاکستان روانہ ہوئے۔
ونڈوارڈ کے مطابق حوثیوں نے سعودی بندرگاہوں پر ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔ سعودی جہازوں کو حملوں کا خطرہ یا طویل راستے سے گزرنا پڑ رہا تھا۔
پاکستانی جہازوں کا محفوظ سفر کشیدہ ماحول میں اہم پیش رفت ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے حوثیوں کو سخت وارننگ دی تھی۔
یاد رہے کہ وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستانی جہازوں پر حملہ ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہوگا۔ اس کے بعد پاکستانی جہازوں کا محفوظ گزرنا اہمیت کا حامل ہے۔














