سعودی بحری جہاز پر حملہ، حوثیوں کا دعویٰ اور کمپنی کی تصدیق

بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، حوثیوں کا میزائل دعویٰ، کمپنی نے عملے کی حفاظت کی تصدیق کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی بحری جہاز پر حملہ، حوثیوں کا دعویٰ اور کمپنی کی تصدیق

ریاض: (رائیٹ ناؤنیوز) سعودی عرب کی قومی شپنگ کمپنی نے بحیرہ احمر میں اپنے جہاز پر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ کمپنی نے بیان میں کہا کہ جہاز کے تمام عملے کے ارکان محفوظ ہیں اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

یمن کے حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امزن نامی جہاز کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ حملے کی نوعیت اور ممکنہ نقصان کی تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہو سکیں۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق حوثیوں نے سعودی آئل ٹینکر کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔ حوثی ترجمان کے مطابق میزائل حملہ براہ راست تھا اور جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔

یہ حملہ سعودی شہر ینبع کے ساحل کے قریب ہوا، لیکن سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں کے دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے حملے کی اطلاع دی تھی۔

یاد رہے کہ بحیرہ احمر میں آئل ٹینکرز پر حملوں کے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں، جو عالمی تجارت کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں