18 سالہ امریکی پروفیسر نے عالمی ریکارڈ توڑا، تدریسی میدان میں نئی مثال قائم

نیتھن تھامس نے 18 سال کی عمر میں دنیا کے سب سے کم عمر کالج پروفیسر کا ریکارڈ توڑ کر ایک نئی مثال قائم کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
18 سالہ امریکی پروفیسر نے عالمی ریکارڈ توڑا، تدریسی میدان میں نئی مثال قائم

میامی: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں 18 سالہ نیتھن تھامس نے ایک تاریخی کارنامہ سرانجام دیا۔ انہوں نے دنیا کے سب سے کم عمر کالج پروفیسر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق نیتھن تھامس نے 18 سال اور 346 دن کی عمر میں میامی ڈیڈ کالج میں تدریس کا آغاز کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے 306 سال پرانا مردوں کی کیٹگری کا ریکارڈ توڑ دیا۔

نیتھن تھامس نے کولن میکلورین اور عالیہ صبور جیسے پروفیسروں کے ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیے۔ میکلورین 19 سال کی عمر میں پروفیسر بنے تھے جبکہ عالیہ 18 سال اور 362 دن کی عمر میں پروفیسر بنی تھیں۔

نیتھن کی تعلیمی صلاحیتوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے 10 سال کی عمر میں میامی ڈیڈ کالج میں ڈوئل انرولمنٹ کے ذریعے تعلیم شروع کی۔

واضح رہے کہ یہ کامیابی کم عمری میں اعلیٰ تعلیم اور تدریس کے میدان میں ایک نئی مثال قائم کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں