افغانستان میں طالبان مخالف نیا مسلح گروپ قائم، مزاحمت میں اضافہ

شمالی افغانستان میں طالبان مخالف نیا مسلح گروپ جبۂ راہِ بخش لبریشن فرنٹ قائم، بڑھتی مزاحمت کی علامت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغانستان میں طالبان مخالف نیا مسلح گروپ قائم، مزاحمت میں اضافہ

کابل: (رائیٹ ناؤ نیوز) افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف ایک نئے مسلح گروپ کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ شمالی صوبہ فریاب میں گل محمد پہلوان کی قیادت میں جبۂ راہِ بخش لبریشن فرنٹ نے اپنی موجودگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لبریشن فرنٹ جلد اپنے مقاصد اور تنظیمی ڈھانچے کی تفصیلات جاری کرے گا۔ پیر کو طالبان پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری اسی گروپ نے قبول کی ہے۔

حالیہ دنوں میں صوبہ بدخشان اور بغلان میں طالبان کے خلاف مختلف حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ مختلف مزاحمتی گروپ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔

طالبان مخالف دھڑوں کی بڑھتی ہم آہنگی سے مزاحمت میں شدت آ رہی ہے۔ عوامی بے چینی، روزگار کی کمی اور نسلی امتیاز مزاحمت کی بڑی وجوہات ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ اور افغانستان فریڈم فرنٹ بھی طالبان کے خلاف جدوجہد کا اعلان کر چکے ہیں۔ طالبان حکومت نے ان دعوؤں پر ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں