سندھ میں کپاس کی پیداوار 67 فیصد بڑھی، پنجاب میں معمولی کمی

پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں مجموعی طور پر 32 فیصد اضافہ ہوا۔ سندھ میں 67 فیصد اضافہ جبکہ پنجاب میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ میں کپاس کی پیداوار 67 فیصد بڑھی، پنجاب میں معمولی کمی

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) سندھ میں کپاس کی پیداوار میں 67 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ پنجاب میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ مقامی جننگ فیکٹریوں میں 31 جولائی تک 7 لاکھ 86 ہزار گانٹھوں کے مساوی کپاس کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق 31 جولائی تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 86 ہزار گانٹھوں کے مساوی کپاس کی ترسیل ہوئی۔ پنجاب میں 2 لاکھ 98 ہزار اور سندھ میں 4 لاکھ 88 ہزار گانٹھوں کی ترسیل ہوئی۔

پنجاب میں 108 جبکہ سندھ میں 123 جننگ فیکٹریاں فعال ہیں۔ تاہم کچھ فیکٹریاں دوبارہ غیر فعال ہوچکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 78 ہزار گانٹھوں کے ذخائر فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں 3 لاکھ 98 ہزار گانٹھوں کی آمد ہوئی جو سندھ کی کل پیداوار کا 82 فیصد ہے۔ جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنز میں 3 لاکھ 40 ہزار گانٹھوں کی پیداوار ہوئی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے مالی سال 2026-27 کے دوران 3.785 ارب ڈالر مالیت کا خوردنی تیل درآمد کیا۔ کپاس کی کم ہوتی کاشت سے روئی اور خوردنی تیل کے درآمدی بل میں اضافہ ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں