نوبیاہتا جوڑے کی بہادری، حادثے میں پھنسے 5 افراد کو بچالیا

چین کے صوبے ہینان میں نوبیاہتا جوڑے نے حادثے میں پھنسے 5 افراد کو بہادری سے بچالیا۔ فان کایوئی اور ان کی اہلیہ نے فوری امدادی کارروائیاں کیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نوبیاہتا جوڑے کی بہادری، حادثے میں پھنسے 5 افراد کو بچالیا

ہینان: (رائیٹ ناؤنیوز) ایک نوبیاہتا جوڑے نے 5 افراد کے خاندان کو حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سے بچالیا۔ یہ واقعہ چین کے صوبے ہینان میں پیش آیا جب جوڑا تفریحی دورے پر تھا۔

فان کایوئی اور ان کی اہلیہ گو جیاننگ چین کے صوبے جیانگسو سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے شادی کے بعد ہینان کا دورہ کیا جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔

پہاڑی شاہراہ پر یہ جوڑا ایک گاڑی کو دیکھتا ہے جو ایک رکاوٹ سے ٹکرا کر کنارے پر جھول رہی تھی۔ فان کایوئی نے فوری طور پر پولیس اور امدادی ٹیموں سے رابطہ کیا۔

فان کایوئی اور دیگر ڈرائیورز نے مل کر بچوں اور ان کے والدین کو گاڑی سے نکالا۔ انہوں نے زخمی ہونے کے باوجود امدادی کام جاری رکھا۔

یاد رہے کہ خاتون ڈرائیور نے جیانگسو پولیس سے رابطہ کرکے شکر گزاری کا اظہار کیا، حادثے میں بچے معمولی زخمی ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں