کراچی میں منشیات کیس میں انمول پنکی کے خلاف قتل کی دفعات ختم، پولیس کی تفتیش پر پراسیکیوشن کو تحفظات۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بغدادی تھانے میں منشیات فروش انمول عرف پنکی کے خلاف مقدمے میں پولیس نے قتل کی دفعات ختم کرکے قتل بالسبب کی دفعات شامل کردی ہیں۔
پولیس کے حتمی چالان میں کہا گیا ہے کہ کیمیکل رپورٹ کے مطابق متوفی کی موت منشیات کے استعمال سے ہوئی ہے، جب کہ اس کی شناخت ابھی تک ممکن نہیں ہوسکی۔
پراسیکیوشن ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس مقدمے کی تفتیش میں بنیادی نقائص کو دور کرنے میں ناکام رہی ہے اور عدم شواہد کی بنیاد پر مقدمہ داخل دفتر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پولیس ملزمہ کی تیار کردہ منشیات اور متوفی کی موت کے درمیان براہ راست تعلق قائم کرنے میں ناکام رہی ہے، جبکہ متوفی کے خون کے نمونے میں آئس کی موجودگی پائی گئی۔
یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے شواہد کی عدم موجودگی پر مقدمے کی التوا کی درخواست دائر کی ہے، اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 344 کے تحت مقدمہ داخل دفتر رکھنے کی سفارش کی ہے۔















