چین کی ایران کو جدید میزائل سسٹمز کی فراہمی کا دعویٰ، چین کی تردید

چین سے ایران کو جدید میزائل سسٹمز کی ترسیل کا دعویٰ، چین نے خبر کو بے بنیاد قرار دیا، پاک فوج کی بھی تردید۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین کی ایران کو جدید میزائل سسٹمز کی فراہمی کا دعویٰ، چین کی تردید

بیجنگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے جدید میزائل سسٹمز فراہم کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نظام ایران کو آئندہ چند ہفتوں میں موصول ہو سکتے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر نے بھی پاکستان کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے چین سے 300 سے 400 میزائل لانچرز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، جس کی مالیت 60 سے 70 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں کی بحالی کی ایک اہم کوشش ہے، خاص طور پر امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد۔

یاد رہے کہ ایران کو حالیہ مہینوں میں فضائی حملوں کے نتیجے میں نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث وہ اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں