ایران پر امریکی حملے بلاجواز، مذاکرات قومی مفاد کے تحت ہوں گے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی حملوں کو بلاجواز قرار دیا اور کہا کہ مذاکرات قومی مفاد کے تحت جاری رہیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران پر امریکی حملے بلاجواز، مذاکرات قومی مفاد کے تحت ہوں گے

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ثالث ممالک نے ایران کو اہم پیغامات پہنچائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران سفارتکاری اور دفاعی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ جنگ یا سفارتکاری میں سے کسی ایک کا انتخاب ضروری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارتکاری قومی مفادات کے حصول کا اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکی حملے بلاجواز ہیں اور یہ مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے طبی مراکز، واٹر پلانٹس اور پلوں پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ مذاکرات قومی مفاد کو سامنے رکھ کر کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے امریکا سفارتکاری کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران شدید معاشی بحران سے دوچار ہے اور مذاکرات کی خواہش کے اشارے مل رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں