حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ کی تعیناتی، تنظیمی سیاست میں اہم تبدیلی

خلیل الحیہ حماس کے نئے سربراہ مقرر، اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ کی تعیناتی، تنظیمی سیاست میں اہم تبدیلی

غزہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) فلسطینی تنظیم حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ کا تقرر اہم تبدیلی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ وہ تنظیم کے سینئر اور بااثر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔

خلیل الحیہ نے 2024 میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے سابق سربراہ یحیٰ سنوار کی جگہ لی ہے۔ ان کی تقرری حماس کی حکومت کے تحلیل کیے جانے کے دو ہفتے بعد ہوئی ہے۔

خلیل الحیہ 1960 میں غزہ میں پیدا ہوئے اور 1987 میں حماس کے قیام سے وابستہ ہیں۔ وہ مسلم برادرہُڈ سے منسلک رہے اور فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہوتے رہے ہیں۔

تنظیم میں مختلف اہم عہدوں پر فائز رہنے والے خلیل الحیہ کا اثر و رسوخ حالیہ برسوں میں مزید بڑھ گیا ہے۔ خاص طور پر اسماعیل ہنیہ اور یحیٰ سنوار کی وفات کے بعد۔

واضح رہے کہ خلیل الحیہ حماس کی بیرونِ ملک قیادت کے اہم ستون ہیں اور قطر میں مقیم رہ کر تنظیم کے سیاسی امور میں سرگرم ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں