امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش، تاریخی حیثیت

الیک نیل وینس کی پیدائش نے تاریخی اہمیت حاصل کر لی ہے، 150 سال بعد کسی امریکی نائب صدر کے ہاں بچہ پیدا ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش، تاریخی حیثیت

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ان کے بیٹے الیک نیل وینس کی پیدائش میری لینڈ کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ہوئی ہے۔

وینس خاندان کے مشترکہ بیان کے مطابق ماں اور بیٹا دونوں صحت مند ہیں۔ ان کے تین بڑے بچے اپنے نئے بھائی کی آمد پر خوشی سے نہال ہیں۔

جے ڈی وینس اور اوشا وینس کی ملاقات ییل لا اسکول میں ہوئی تھی اور انہوں نے 2014 میں شادی کی تھی۔ ان کے تین بچے پہلے سے ہیں، جن میں دو بیٹے ایون اور وویک، اور ایک بیٹی میرا بیل شامل ہیں۔

یہ واقعہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ الیک نیل وینس 150 سال سے زائد عرصے میں کسی موجودہ امریکی نائب صدر کے ہاں پیدا ہونے والا پہلا بچہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے 1870 میں امریکی نائب صدر شوائلر کولفیکس کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جو ایک تاریخی واقعہ تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں