ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ میں طلبہ کے ساتھ نشست، قومی سلامتی پر گفتگو

آئی ایس پی آر کے سمر کیمپ میں ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے طلبہ سے قومی سلامتی پر گفتگو کی، بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ میں طلبہ کے ساتھ نشست، قومی سلامتی پر گفتگو

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سمر کیمپ 2026 میں طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی اور ملک کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سمر کیمپ میں پاکستان کے 18 سے زائد شہروں سے نویں سے بارہویں جماعت کے 4 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں۔ طلبہ کو قومی چیلنجز اور سکیورٹی مسائل پر آگاہ کیا گیا۔

شرکا نے کہا کہ انہیں پاکستان کو درپیش داخلی و بیرونی سکیورٹی چیلنجز سے آگہی حاصل ہوئی۔ بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کے کردار سے بھی انہیں آگاہ کیا گیا۔

طلبہ نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں غلط معلومات اور پروپیگنڈا تیزی سے پھیل رہا ہے، جس سے آگاہی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سمر کیمپ کا مقصد نوجوانوں میں قومی شعور بیدار کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں