پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی تیاری، فاطمہ ثنا کا سری لنکا سیریز پر فوکس

فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ اگلا ورلڈ کپ پاکستان میں ہوگا اور سری لنکا سیریز پر توجہ مرکوز ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی تیاری، فاطمہ ثنا کا سری لنکا سیریز پر فوکس

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ٹیم میں شمولیت کے لیے کسی کا راستہ بند نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی اچھا کھیل پیش کرے گا، وہی ٹیم میں شامل ہوگا۔

فاطمہ ثنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلا ورلڈ کپ پاکستان میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نئی کھلاڑیوں کے ساتھ ایک مضبوط ٹیم کی تیاری ان کی ترجیح ہے۔

پچھلے ورلڈ کپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹیم نے پاور پلے میں بہتر کارکردگی دکھائی، مگر مڈل اوورز میں کارکردگی کمزور رہی۔

فاطمہ ثنا نے سری لنکا کی سیریز پر خاص توجہ دینے کی بات کی اور کہا کہ ٹیم نے ون ڈے میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کا موسم کراچی جیسا ہونے کی توقع ہے، جس سے کھلاڑیوں کو وہاں کے حالات میں خود کو ڈھالنے میں آسانی ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں