نورین نیازی کی این سی سی آئی اے میں طلبی، وکیل نے مہلت کی درخواست کی

نورین نیازی کی این سی سی آئی اے میں طلبی پر وکیل نے مہلت مانگی، نورین بیرون ملک ہیں، واپسی ممکن نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نورین نیازی کی این سی سی آئی اے میں طلبی، وکیل نے مہلت کی درخواست کی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کو این سی سی آئی اے میں طلب کیا گیا۔ ان کے وکیل فیصل ملک نے 4 ہفتوں کی مہلت مانگ لی ہے۔

فیصل ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نورین نیازی بیرون ملک ہیں اور فوری واپسی ممکن نہیں۔ انہوں نے این سی سی آئی اے سے مہلت کی درخواست کی ہے۔

وکیل کا کہنا ہے کہ نوٹس میں درج پتہ غلط تھا اور نورین کو سوشل میڈیا سے علم ہوا۔ انہوں نے ابتدائی جواب جمع کروا دیا ہے۔

فیصل ملک نے مزید کہا کہ نورین نیازی ریاستی اداروں کا احترام کرتی ہیں اور ان کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤ ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ نورین نیازی بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں اور ان پر این سی سی آئی اے کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں