واٹس ایپ کا یوزر نیم فیچر محدود صارفین کیلئے متعارف، ذاتی نمبرز کی پرائیویسی میں بہتری

واٹس ایپ نے یوزر نیم فیچر محدود صارفین کیلئے متعارف کرایا ہے، جو فون نمبر کے بغیر نئی چیٹس ممکن بنائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
واٹس ایپ کا یوزر نیم فیچر محدود صارفین کیلئے متعارف، ذاتی نمبرز کی پرائیویسی میں بہتری

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناؤ نیوز) واٹس ایپ نے یوزر نیم فیچر کو محدود صارفین کیلئے متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر کچھ عرصے سے آزمائش کے بعد پیش کیا گیا، جس سے صارفین فون نمبر کے بغیر نئی چیٹس شروع کر سکیں گے۔

یہ فیچر بیٹا (beta) صارفین اور چند عام صارفین کو دستیاب ہے۔ صارفین ہوم اسکرین پر نئے بینر کے ذریعے فیچر کی دستیابی کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے وضاحت کی ہے کہ ابھی بھی اکاؤنٹ بنانے یا استعمال کرنے کے لیے فون نمبر کی ضرورت ہوگی۔ یوزر نیم کو نیا کانٹیکٹ میں نمبروں کی جگہ شیئر کیا جا سکتا ہے۔

یہ فیچر صارفین کو اپنے ذاتی فون نمبروں کو زیادہ پرائیویٹ رکھنے میں مدد دے گا۔ امکان ہے کہ جلد ہی یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، جبکہ یوزر نیم مکمل طور پر آپشنل رہے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ میں یوزر نیم منفرد ہونا ضروری ہے۔ میٹا نے یہ نہیں بتایا کہ یوزر نیم کتنی بار تبدیل کیا جا سکتا ہے، مگر کہا گیا ہے کہ اس پر کچھ حد ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں