وائٹ ہاؤس ٹیلی پرامپٹر آپریٹر پر شرطیں لگانے کا الزام، امریکی صدر کی تقاریر متاثر

وائٹ ہاؤس ٹیلی پرامپٹر آپریٹر گیبریل پیریز پر امریکی صدر کی تقاریر سے مالی فائدہ کمانے کا الزام، مشکوک سرگرمی کی وجہ سے اکاؤنٹ منجمد کر دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وائٹ ہاؤس ٹیلی پرامپٹر آپریٹر پر شرطیں لگانے کا الزام، امریکی صدر کی تقاریر متاثر

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) وائٹ ہاؤس کے ٹیلی پرامپٹر آپریٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر پر شرطیں لگا کر مالی فائدہ حاصل کیا۔

الزام کے مطابق گیبریل پیریز نے تقاریر میں استعمال ہونے والے مخصوص الفاظ پر شرطیں لگا کر تقریباً ایک لاکھ ڈالر کمانے کی کوشش کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ شرطیں مقامی پریڈکشن مارکیٹ پلیٹ فارم پر لگائی گئیں، جس نے مشکوک سرگرمی کا پتہ چلنے پر پیریز کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کو معاملے سے آگاہ کر دیا گیا، اور متعلقہ ملازم کو بغیر تنخواہ رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس کے عملے کی اخلاقی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جاتی ہے تاکہ ادارے کی ساکھ محفوظ رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں