پاک چین فارما کانفرنس میں بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں اور سرمایہ کاری سیشنز ہوں گے۔ یہ کانفرنس صنعتی تعاون اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان میں صحت اور فارما شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ ایس آئی ایف سی، وفاقی وزارتِ صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے اشتراک سے پاک چین فارماسیوٹیکل کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے۔
یہ کانفرنس 17 اور 18 جولائی کو منعقد ہوگی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان فارماسیوٹیکل شعبے میں صنعتی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ کانفرنس میں بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں اور سرمایہ کاری سے متعلق سیشنز شامل ہوں گے۔
کانفرنس کا مقصد مقامی پیداوار، مشترکہ منصوبوں اور تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ کانفرنس کے دوران ٹیکنالوجی کی منتقلی اور کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ کے مواقع پر بھی غور کیا جائے گا۔
یہ کانفرنس پاکستان کے ہیلتھ کیئر نظام کی جدیدکاری اور فارماسیوٹیکل صنعت کی مسابقت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے منعقدہ یہ کانفرنس پاک چین شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گی۔
واضح رہے کہ پاک چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے منعقد کی جا رہی ہے۔














