سمندری طوفان باوی نے فلپائن میں تباہی مچا دی ہے، جس سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ طوفان تائیوان کی جانب بڑھ رہا ہے اور ممکنہ طور پر مشرقی ایشیا کے کئی ممالک کو متاثر کر سکتا ہے۔
منیلا: (رائیٹ ناؤ نیوز) سمندری طوفان باوی نے جنوبی فلپائن میں شدید تباہی مچائی۔ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ طاقتور طوفان مشرقی ایشیا کے کئی ممالک کو متاثر کر سکتا ہے۔ تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کے علاقے پر محیط یہ طوفان بحرالکاہل سے تائیوان کی جانب بڑھ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان سے تائیوان اور جاپان میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ یہ طوفان جنوب مشرقی چین کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کی توقع ہے۔
طوفان کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ ضروری اشیاء کی خریداری کے باعث سپر مارکیٹس خالی ہو چکی ہیں۔
یاد رہے کہ فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں رات کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے کئی خاندان متاثر ہوئے۔ حکام کے مطابق مزید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ برقرار ہے۔














