فیلڈ مارشل کا عزم: سرحد پار دہشتگردی کو ریاستی طاقت سے کچلا جائے گا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے سرحد پار دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیلڈ مارشل کا عزم: سرحد پار دہشتگردی کو ریاستی طاقت سے کچلا جائے گا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے دوران کہا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی کو ریاست کی پوری قوت سے کچل دیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے گریجویٹ افسران سے خطاب کرتے ہوئے مسلح افواج کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی یو جیسے ادارے مستقبل کی عسکری و سول قیادت کو ہائبرڈ خطرات کا مقابلہ کرنے کی تربیت دے رہے ہیں۔ فیلڈ مارشل نے دشمن ایجنسیوں کی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دشمن کی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مکمل باخبر ہے اور ان کے پراکسی عناصر کو پاکستان کے امن و خوشحالی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیچیدہ اسٹریٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک بصیرت اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ جنگیں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط سے جیتی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ماضی میں بھی دہشتگردی کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرچکی ہیں اور ملک میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں