چین نے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤنیوز) چین نے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو سراہتے ہوئے تعاون بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ میں چینی وزیر مملکت داخلہ لنگ ژیفینگ سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک نے انسداد دہشت گردی اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں داخلی سلامتی کے امور پر اشتراک بڑھانے پر زور دیا گیا۔ بارڈر مینجمنٹ، غیر قانونی امیگریشن اور انسداد منشیات پر بھی باہمی تعاون کو فروغ دینے کا عزم کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے پر زور دیا۔
چینی وزیر مملکت نے پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ ویزا اور امیگریشن کے مسائل پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاک چین معاہدوں سے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس کے لئے اندرونی استحکام ضروری ہے۔ چین نے پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے خصوصی فورس قائم کی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا نے انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک نے ویزا مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کیا۔













